روڈ ٹومکہ پر وگرا میں پرائیویٹ حج سکیم کو بھی شامل کیا جائے: شاہد رفیق 

    روڈ ٹومکہ پر وگرا میں پرائیویٹ حج سکیم کو بھی شامل کیا جائے: شاہد رفیق 

  



لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)ہوپ پاکستان کے مرکزی رہنما،النصر گروپ کے چیئرمین حاجی شاہد رفیق نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حج2020ء کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ کی تقسیم پچاس پچاس فیصد کے حساب سے کرے،روڑ ٹو مکہ پروگرام میں پرائیویٹ حج سکیم کو بھی شامل کیا جائے،سرکاری حج سکیم کی طرح پرائیویٹ سکیم کی پالیسی بھی لانگ ٹرم بنائی جائے،ائیر لائن کے لیے اوپن سکائی پالیسی دی جائے،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے 40دن کے حاجیوں کا کرایہ  یکساں رکھا جائے،حاجیوں کو 46کلو وزن لانے کی اجازت دی جائے،شاہد رفیق نے کہا کہ 2011ء سے 50  کوٹہ کے ساتھ حج اپریشن کامیابی سے کرنے والوں کا کوٹہ بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال منظم کو دو دو دن کا ویزہ جاری کیا گیا  جس سے حج انتظامات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حج2020ء کی تیاریوں کے لیے ہر کمپنی کے منظم کو6ماہ کا ملٹی پل ویزہ جاری کیا جائے،شاہد رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے اپنے خود احتسابی نظام کی وجہ سے اپنی غلطیوں پر قابو پایا ہے،وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کے لیے سزا کے ساتھ ساتھ جزا کا نظام بھی قائم کرے،اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،حج پالیسی کی تیاریوں میں ہوپ کے نمائندوں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے۔

شاہد رفیق

مزید : صفحہ آخر