وزیراعلیٰ کی پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر حمزہ شیراز کو یورپی چیمپیئن کا  ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ کی پاکستانی نژاد برطانوی  باکسر حمزہ شیراز کو یورپی چیمپیئن کا ...

  



 لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کو یورپی چیمپیئن کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباددی ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستانی نژادباکسرحمزہ شیرازنے رنگ میں بہترین مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر کے اعزاز اپنے نام کیاہے -حمزہ شیرازکی جیت سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ باکسر حمزہ شیراز کو آئندہ بھی مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ 

مزید : صفحہ آخر