پنجاب میں تلور کے شکار کیلئے مختص  علاقوں کا نوٹیفکیشن جاری،1000  امریکی ڈالرفیس مقرر

 پنجاب میں تلور کے شکار کیلئے مختص  علاقوں کا نوٹیفکیشن جاری،1000  امریکی ...

  



 لاہور(آئی این پی) محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے تلور کے شکار کے لئے مختص علاقوں کا نوٹی فکیشن جاری ہے جہاں تلور کے شکار کے لئے ایک ہزارامریکی ڈالرفیس اداکرنا ہوگی۔محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے تلور کے شکار کے علاقوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جہاں یکم دسمبر سے ملکی اورغیرملکی شکاری تلور کا شکار کھیل سکتے ہیں۔ فوکل پرسن حسن علی سکھیرا نے بتایا کہ تلورکے شکار کی فیس ایک ہزار امریکی ڈالرز ہوگی جس میں 100 پرندوں تک شکار کرنے کی اجازت ہو گی۔ اضافی تلور شکار کرنے پر مزید ایک ہزار امریکی ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ تلور کا شکار کرنے کے لیے استعمال ہونے والے عقاب پر ایک ہزار ڈالر فیس ادا کی جائے گی جبکہ تمام شکار کیے گئے پرندوں پر کسٹم ڈیوٹی الگ سے دی جائے گی۔

تلور شکار

مزید : صفحہ آخر