موجود جعلی سلیکٹڈ حکمران ہر سطح پر ناکام ہوچکے ہیں،مرتضیٰ جاوید عباسی
بنوں (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجود جعلی سلیکٹڈ حکمران ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے ڈیرھ سالہ دور میں صرف نعرے اور جھوٹے دعوے کئے گئے عملی طور پر کچھ بھی نظر نہیں آرہا میاں نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی جبکہ تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے‘قوم آج بھی مسلم لیگ کے دور کو یاد کررہے ہیں اشیاء خورونوش میں سو فیصد اضافہ کرکے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں دھکیل دیا گیا ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک رہنماء طارق خان وزیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیااس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیف ارگنائرر ملک لیاقت علی خان،سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک ضیاء الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں جنوبی اضلاع سمیت وزیرستان کی تعمیر وترقی اور آپریشن سے متاثر ہ عوام کی بھرپور مدد کی وزیرستان بھر میں سکولوں کالجز پاسپورٹ افس کا قیام سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی مہیاء کی مسلم لیگ کے قائدین نے اخری وقت تک یہاں کے عوام کے ساتھ رہے اس دوران صوبائی جنرل سیکرٹری نے سابق ایم این اے اُمیدوار ملک ضیاء الرحمن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی اور باقاعدہ طور جلسہ عام میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے اس موقع پر وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،صحت کارڈکے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا کہ مذکورہ پروگرام کے افسران سیاسی جماعت کی پشت پناہی کررہے ہیں جلد ہی اس حوالے سے اسمبلی فلور پر قرارداد جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے جنہوں نے اقتدار میں ملک کوحقیقی معنوں میں ترقیافتہ بنایااُنہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے ہوتے ہوئے تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں مہنگائی میں کئی سو گناہ اضافہ ہواہے جن سے عوام مزید تنگ آگئے ہیں کیونکہ نااہل اور نالائق جعلی وزیر اعظم کو حکومت چلانا نہیں آتا ملک کیسے چلائیں گے لیکن سیاسی اناڑیوں کے دن گنے جاچکے ہیں جلد ہی قوم کو نااہل حکومت سے نجات دلاکر دم لیں گے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی