پاک چین سرحد بند ہونے سے متعدد پاکستانی تاجر پھنس گئے

پاک چین سرحد بند ہونے سے متعدد پاکستانی تاجر پھنس گئے

  



اسلام آباد(آن لائن)پاک چین سرحد بند ہونے سے چین میں پھنسے پاکستانی تاجروں نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجر پاک چین سرحد بند ہونے سے چین میں پھنس گئے ہیں اور تاجران نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ تاجران کا کہنا ہے کہ ہر سال یکم دسمبر کو پروٹول کے تحت سرحد بند کی جاتی ہے مگر 29 نومبر کو واپسی کیلئے 100کے قریب گلگت بلتستان کے تاجر سرحد پر پہنچے مگر انہیں گاڑیاں فراہم نہ کی گئیں۔ تاجران نے بتایا وہ چھوٹے کاروباری ہیں اور بارڈر پاس کے ذریعے چین آتے ہیں۔ چینی حکام نے اگلے دن پاکستان کیلئے گاڑیاں فراہم کرنے کا کہا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ہمارے مال بردار 20کنٹینر بھی بارڈر بند ہونے سے پھنس گئے ہیں۔

تاجر

مزید : صفحہ آخر