نوجوان ملک میں پائے بگاڑ کو درست کرنے میں کردارادا کریں، طاہر القادری

نوجوان ملک میں پائے بگاڑ کو درست کرنے میں کردارادا کریں، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سربراہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے منہاج یوتھ لیگ کی31 سالہ جدوجہد نوجوانوں کے حقوق، کردار سازی او فکری اور شعوری تربیت پر مبنی رہی ہے،منہاج یوتھ لیگ فروغ عشق رسول ؐاور ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کو 7 دہائیوں سے جن مسائل کا سامنا ہے ان پر قابو نہیں پایا جا سکا،ہمارے ملک کے نوجوان ہی اس بگاڑ کو درست کرنے میں اپنارول ادا کریں، جو قومیں نوجوانوں کی بہترین پرورش کرنا جانتی ہیں انکا مستقبل ہمیشہ روشن ہوتا ہے، اسی قوم نے ترقی کی جس نے تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا اور تعلیم کو ترجیح دی۔جن اقوام نے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کو اہمیت دی وہی آج فخر کے ساتھ سر اٹھانے کے قابل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شاہ لطیف بھٹائی آڈیٹوریم اسلام آباد میں منعقدہ یوتھ سیمینار کے موقع پر ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ،دنیا میں قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے،جسے منہاج یوتھ لیگ نے اپنے کردار اور جدوجہد سے ثابت کیا کہ یوتھ لیگ کے نوجوان منہاج القرآن کا ہراول دستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے نوجوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں، استحکام پاکستان کیلئے بھی ملک کے نوجوان طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اس موقع پر ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل،سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج یوتھ لیگ شعور کی بیداری علم کے کے فروغ اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے یوتھ سیمینارز کا مقصد نئی نسل کو کتاب دوستی کی طرف راغب کرنا اور کتب بینی کیلئے لوگوں کی کتب تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا۔
طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -