وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، راجہ بشارت

وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، راجہ بشارت

  



راولپنڈی (این این آئی) وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے ان کو پیشہ ورانہ امور کی احسن انجام دہی کے لئے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگراور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب محمد ناصر راجہ بھی موجود تھے- صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وکلاء ایک معزز پیشہ سے وابستہ ہیں اور حکومت وکلاء برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو پوری توجہ سے تکمیل کی جانب بڑھایا جا رہا ہے - صوبائی وزیر نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے تیز رفتار حل کے لئے وکلاء کی تجاویز و مشاورت کو اولیت دی جائے گی- ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے وکلاء کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر قانون کی طرف سے بھرپور یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بشارت راجہ

مزید : صفحہ آخر