شعبہ صحت میں معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، مومنہ وحید

 شعبہ صحت میں معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، مومنہ ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے -یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری پر صرف کئے جا رہے ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں،پنجاب حکومت اسی مقصد کے پیش نظر عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔ - انہوں نے کہاکہ سرکاری او رنجی ہسپتالوں کو کم ازکم سروس ڈلیوری کے معیار کے حصول کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جن کی موثرمانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے، صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے، صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

، تحریک انصاف عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1