چین کی میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا
لاہور(پ ر)چین کی میڈیکل ایسوسی ایشن کا وفد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ طبی ماہرین کا یہ وفد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکم اور 2 دسمبر کو دو روزہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر محمد اشرف نظامی،جنرل سیکرٹری اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سالانہ دو روزہ کانفرنس میں صوبائی دارالحکومت میں تعینات چین کے قونصلیٹ جنرل،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت مہمان خصوصی ہوں گے۔چینی وفد کو اس دوران پی ایم اے لاہور کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں قدیم درس گاہ کنگ ایڈورد میڈیکل یونیورسٹی اور تاریخی مقاات کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔ طبی ماہرین کا یہ وفد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکم اور 2 دسمبر کو دو روزہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔