حکومت کا ایجنڈا عوامی خدمت اور میرٹ کلچر کا فروغ ہے: سعید الحسن شاہ 

      حکومت کا ایجنڈا عوامی خدمت اور میرٹ کلچر کا فروغ ہے: سعید الحسن شاہ 

  



لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے بہترین اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقے سے آئے لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت اورصوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے، گنے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیاہے،گندم کی قیمت 1365روپے فی من اورگنے کی قیمت 190روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ حکومت نے اپنے ا دوار میں گنے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کر کے کاشتکاروں کااستحصال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان دوست ہے اور کئی برس بعد ہمارے دور میں گندم اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا گیاہے۔ 

 گندم اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔انھوں نے کہا کہ کاشتکار خوشحا ل ہوگا توپنجاب خوشحال ہوگا،حکومت کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی اور کسی کو کسان کی حق تلفی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کسا ن ہما رے بھائی ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،آئندہ بھی کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1