سلیکٹڈ وزیراعظم انتشار کی سیاست کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،پرویز ملک

  سلیکٹڈ وزیراعظم انتشار کی سیاست کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،پرویز ملک

  



 لاہور (پ ر)  مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انتشارکی سیاست اور قوم کع منتشر کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،نا اہل وزیر اعظم اپنی معاشی ٹیم کو کس بات کی مبارک باد دے رہے ہیں معیشت تو ڈوب چکی ہے موجود ہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے جب یہ جائیں گے تو ان کی کرپشن ماضی کے سکینڈل بھلا دیں گے،ساٹ،،مہنگاء پر کس بات کی شاباش دی جارہی ہے، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں چوتھی بار بے جا اضافہ کیا ہے۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دی، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائلستان بن گیا۔

  لیکن نالائق وزیراعظم اورکرائے کے ترجمانوں کا واحد مسئلہ اور توجہ صرف نوازشریف اور شہبازشریف ہیں، اصل معاشی اعشارئیے یہ ہیں کہ 15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کا نان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1