حکومت مہنگائی کا سبب بننے والی پالیسیوں کا ادراک کرے،خواجہ حبیب الرحمان

حکومت مہنگائی کا سبب بننے والی پالیسیوں کا ادراک کرے،خواجہ حبیب الرحمان

  



لاہور(پ ر)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ّٹویٹس کرنے اور بیانات جاری کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی بلکہ مہنگائی کے سبب بننے والی پالیسیوں کا ادراک کیا جائے،حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہوتی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،قیمتوں میں استحکام کے لئے طلب اور رسد میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ایک ماہ میں بجلی کی قیمت میں تین بار اضافے سے مہنگائی کی شدید لہر آئے گی۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یوبی جی کے نامزد صدارتی امیدوارڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے ٹیرف ریلیف ختم ہونے سے انڈسٹریزبند اور ہزاروں افرادکو بیروز گاری کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومت برآمدات بڑھنے میں سنجیدہ ہے تو سستی بجلی اور گیس فر اہم کرے کیونکہ اس کے بغیر انڈسٹری چل سکتی ہے اور نہ ہی معاشی استحکام ممکن نہیں۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ جب تک ٹیکس کا مربوط نظام نہیں آئے گا اس وقت تک نہ اہداف پورے ہوسکتے ہیں اور نہ ہی ملکی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسا ٹیکس نظام وضع کیا جائے جس پر کسی کو تحفظات نہ ہوں بالخصوص تاجر برادری جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہے اس کی مشاورت سے ہی ایسا نظام مرتب کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1