ناروے میں قرآن جلانے کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں، حافظ عبدالغفار 

ناروے میں قرآن جلانے کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں، حافظ عبدالغفار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث  پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ  ناروے میں قرآن جلانے کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی معمولی اور پہلا واقع نہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی جا رہی اور دنیا کے امن کو خراب کیا جارہا ہے  طاغوت  جان لے ہمار امن خراب ہوا تو تمہارا امن بھی خراب ہوگا،دنیا کا امن عالم اسلام کے امن کے ساتھ ہی وابستہ ہے، ااسلام دشمن مسلمانوں کو کمزور کرنے اور اسلام کیخلاف مذموم کارروائیوں کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ 

  مذموم کاررائیوں میں ملوث شر پسند عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے بروقت سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی برادری  ناروے میں اس درندگی کا نوٹس لے،اور وقتاْ فوقتا  ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ گذشتہ روز جامع القدس چوک دالگراں میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا کہ کلام الٰہی کی بے حرمتی کے ناپاک کوشش سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جدبات مجرو ح ہوئے،اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مقدس شخصیات اورشعار اسلام کی بے حرمتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں دین اسلام کی تعلیمات اورقرآنی کریم کی توہین کے اجازت نہیں دی جاسکتی نارویجین حکومت ملعون ذمہ داروں کے قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزا دی جائے۔