دارالامان کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کی معلومات ہوش ربا ہیں،ذکر اللہ مجاہد

      دارالامان کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کی معلومات ہوش ربا ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دارالامان کاشانہ کی سپرئیڈنٹ کی معلومات ہوش ربا ہیں مجبور،محروم اویتیموں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔وزراء اور صاحب اقتدار اگر اخلاقی اقدار بھی کھودیں تو پھر معاشرہ کیسے بچے گا۔کاشانہ کی انچارج کے بیان اور الزامات کی تحقیق کی جائے اسے پریشرئز کرنا نام نہاد شرفاء کے نام پر ایک بدنما داغ ہے۔مجرموں کو پکڑنے کے بجائے ان کے جرم کو اشکار کرنے والی کمزرو خاتون کو برطرف کردینا قابل مذمت ہے۔ وزیراعلیٰ اس واقعے کی غیرجانبدار عدالتی انکوائری کروائیں۔ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دارالامان کاشانہ میں یتیم بچیوں سے ذیادتی کا نوٹس لیں اور اور فورا جوڈیشل کمیشن قائم کریں۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذاکراللہ مجاہد نے جے آئی یوتھ لاہور کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب شاہد نوید ملک سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1