ملکی خزانہ تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی، شاہد صد یق

ملکی خزانہ تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی، شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب، سنیئرمرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ حکومت عوام کو حقیقی ر یلیف دے رہی ہے تر قیاتی منصو بوں کی تشہیر کیلئے کسی اشتہار کی ضرور ت نہیں،سا بق حکمرانو ں کے تمام تر قیاتی منصو بے کر پشن شدہ اور صرف میڈیا تشہیری ثا بت ہورہے ہیں، ملکی خزانہ تر قی کر تا دیکھ کر اپوز یشن بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ شریف فیملی ملک سے چوری کیا گیا پیسہ واپس کرنے کی بجائے ملک سے ہی فرارہو گئے شر یف فیملی کچھ بھی کرے لے انہیں ملک اور قوم کی لو ٹی گئی پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران اور ان کی معاشی ٹیم نے سوا سے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں معیشت کوجس طرح پائیدار بنیادیں فراہم کی ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ آج روپیہ مصنوعی طریقے سے نہیں بلکہ اپنی طاقت سے مستحکم ہے جس کے معیشت پر دورس نتائج مرتب ہوں گے۔