ناروے میں قرآن پاک کی توہین سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، عبدالوحید 

  ناروے میں قرآن پاک کی توہین سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، ...

  



 لاہور(پ ر)  جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ   ناروے میں قرآن پاک کی توہین،کو مختلف تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤپیداکرکے دنیائے انسانیت کاامن تہہ وبالا کرنے کی مذموم حرکت قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن مجیدکی توہین جیسے ناپاک جسارت دنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے اوراس شیطانی عمل سے ہردل مسلم خون کے آنسورورہاہے، مسلم امہ ومہذب دنیاایسے ناپاک واقعات کے تدارک کیلئے آگے بڑھیں ورنہ امن وانسانیت کے یہ دشمن پوری دنیاکوجہنم کدہ بنا دینگے۔

  اوردنیائے انسانیت کاامن مہذایک خواب بن کررہ جائے گا۔ گذشتہ روز  اپنے دفتر میں علماء اور کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے کیسے ان سے حکومت نظاام نہیں چل رہا، پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانا ہوگا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرناا ہوگا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1