اوپن یونیورسٹی میں 'انٹرجنریشن خواندگی اور تعلیم،پر ورکشاپ آج شروع ہوگی

اوپن یونیورسٹی میں 'انٹرجنریشن خواندگی اور تعلیم،پر ورکشاپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فاصلاتی غیر رسمی و جاریہ تعلیم اوریونیسکوانسٹی ٹیوٹ فار لائف لانگ لرننگ کی مشترکہ تعاون سے بچوں ٗ نوجوانوں او ر بڑوں کے لئے خواندگی پروگرامز کے تحت "خاندانی اور انٹرجنریشن خواندگی اور تعلیم"کے موضوع پر پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ آج سے شروع ہوگی جو 6دسمبر تک جاری رہے گی۔قومی سطح کے ماہرین تعلیم خواندگی اور سیکھنے کے پروگرامز کے تصور اور مخصوص ماڈلز پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس ورکشاپ میں خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کے فروغ کے لئے عملی منصوبوں کی مزید ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

 افتتاحی سیشن کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کریں گے۔ شعبہ فاصلاتی غیر رسمی و جاریہ تعلیم کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر اجمل کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کریں گے۔