فلموں اور ڈراموں میں پنجابی کلچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے،باؤ اصغر

  فلموں اور ڈراموں میں پنجابی کلچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے،باؤ اصغر

  



لاہور(آن لائن)وطن عزیز میں پنجابی فلموں کا نیا اور بہترین دور شروع ہو چکا ہے جس سے ہماری ثقافت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک فلموں اور ڈراموں میں پنجابی کلچر دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے کیونکہ پنجابی کلچر میں سادگی اور اپنا پن نظر آتا ہے ہر فنکارکے کردار میں دیکھنے والوں کو کوئی نہ کوئی اپنی کہانی محسوس ہوتی ہے،ایک سوال کے جواب میں باؤ اصغر علی نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیو ٹیلنٹ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے مگر نئے فنکارو ں کیلئے سینئر فنکاروں کی رہنمائی ضروری ہے سینئر فنکاروں کے رہنمائی سے نئے فنکار مزید اپنی فنی صلاحیتوں کو منواں سکتے ہیں۔

#/s#

مزید : کلچر