جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں فراموش نہیں کر سکتی‘ ثنا جاوید

جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں فراموش نہیں کر سکتی‘ ثنا ...

  



لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اکیلا انسان کچھ بھی نہیں ہوتا اور اسے زندگی کے کسی موڑ پر ضرور کسی اپنے کی مدد درکار ہوتی ہے،جن کے دوست نہیں ہیں انہیں اپنے رویے اور شخصیت کا ضرور جائزہ لینا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کی ہیں تو وہ انسان سراسر غلطی پر ہے، بچپن میں سکول، کالج او ریونیورسٹی لائف میں آپ کے والدین بہن بھائیوں کی مدد ملتی ہے تو آپ کامیاب ہوتے ہیں اسی طرح کسی ملازمت، کاروبار، کسی اور شعبے میں کیرئیر بنانے کے لئے بھی آپ کے ماں باپ،بہن بھائیوں، بعض قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی دعائیں، ان کی مدد اوررہنمائی آ پ کے لئے معاون ثابت ہوتی ہے تو آپ آگے بڑھتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دی میں انہیں زندگی بھر فراموش نہیں کر سکتی۔

بلکہ میں ہر جگہ ان کا ذکر کرتی ہوں اور ان کی شکر گزار رہتی ہوں۔

٭٭٭٭٭

مزید : کلچر