سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

سرمد کھوسٹ نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

  



لاہور (آئی این پی) معروف ہدایت کار او اکار سرمد کھوسٹ نے اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن کے ذریعے اداکارہ صبا قمر کی خوب تعریف کی۔ سرمد کھوسٹ نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ کچھ ایسے اداکار ہیں جو بے حد باصلاحیت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو بے حد خوبصورت ہیں، کچھ ایسے ہیں جو اپنے کام میں ماہر ہیں لیکن ان تمام چیزوں کو ملا کر ایک اداکارہ بنتی ہیں اور اس میں اِس طرح کے مزید اور اجزا شامل کر دیے جائیں تو ہمارے پاس صبا قمر ہیں۔ ہدایت کار نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ ایک کمال ہیں، ایسا صرف ایک ہی پیس ہے، ان کی کوئی اور شاخ نہیں ہے۔ سرمد کھوسٹ نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید لکھا کہ بس ایک بات غلط ہے ان کی کہ مجھے ان کے ساتھ تصاویر لینا پسند نہیں ہے۔

انہوں نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر میں انہوں نے مجھے کافی اچھا بنادیا ہے۔ سرمد کھوسٹ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کملی کی عکس بندی کے دوران سیٹ پر کھینچی گئی ہے

w

مزید : کلچر