نئے سال میں فلمیں بنانیکی منصوبہ بندی شروع کری گئی

  نئے سال میں فلمیں بنانیکی منصوبہ بندی شروع کری گئی

  



لاہور(این این آئی)متعدد فلمسازوں نے نئے سال میں فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کر کے پیپر ورک شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر چھ فلمسازوں نے نئے سال 2020ء میں فلمیں بنانے کے لئے مختلف ہدایتکاروں سے رابطے کر کے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس کے لئے باقاعدہ پیپر ورک بھی کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ نئے سرمایہ کار بھی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کیلئے راغب ہو رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے والوں سے معلومات حاصل کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے 2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں زیادہ تعداد میں فلمیں بننے کا امکان ہے۔

مزید : کلچر