پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کی تاریخ میں اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ5 دسمبر 2019 کو روسی زبان میں ڈب ہو کر روس میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن جائے گئی۔ دی ڈونکی کنگ نے اس سے قبل جنوبی کوریا اور اسپین میں بھی ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت اسپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے۔ دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

مزید : کلچر