گیت گانے کیلئے شاعری کوخودپر طاری کرنا پڑتا ہے‘ سائرہ نسیم

گیت گانے کیلئے شاعری کوخودپر طاری کرنا پڑتا ہے‘ سائرہ نسیم

  



لاہور(این این آئی)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جو بھی گیت گایا اسے ہمیشہ دل سے گایا اور اس کیلئے شاعری کو اپنے اوپر طاری کرنا پڑتا ہے،کبھی ایسی شاعری کو اپنی آواز نہیں دی جسے سن کر میرے پرستاروں کو شرمندگی اٹھانا پڑے۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ ماضی میں کچھ گلوکاراؤں نے ایسی شاعری پر مبنی گیت گائے ہیں جنہیں سن کر یقینا شرمندگی محسوس ہوتی ہے لیکن اس موسیقی کی زندگی بہت عارضی تھی اور وہ ایک مخصوص طبقے کیلئے تھے۔ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت کئی دہائیوں تک سنے جاتے ہیں اس لئے میں نے کبھی ایسی شاعری کو اپنی آواز نہیں دی جو سننے والوں کو بھی شرمندہ کر دے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کرے جس کی وجہ سے میوزک سمیت دیگر کئی شعبے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

مزید : کلچر