بیرونی سرمایہ کاروں کے منافع کی منتقلی میں 10فیصد اضافہ

بیرونی سرمایہ کاروں کے منافع کی منتقلی میں 10فیصد اضافہ

  



کراچی (یواین پی)پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی اپنے متعلقہ ممالک میں منتقلی میں مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر2019 تک پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 548ملین ڈالر اپنے متعلقہ ممالک منتقل کیے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اورڈیویڈنڈ کی مد میں 497ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے تھے،ان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کاتناسب 91فیصد ہے۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی منتقلی میں 37فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس