کاروں کی پیداوار فروخت میں 60فیصد کمی ہو گئی، آٹو مو ٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن 

کاروں کی پیداوار فروخت میں 60فیصد کمی ہو گئی، آٹو مو ٹو مینو فیکچرز ایسوسی ...

  



کراچی (یواین پی)ملک میں کاروں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ کے دوران تقریبا 44فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک ملک میں 40 ہزار 586 کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں 72ہزار563یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی عرصے میں ملک میں 45 ہزار 745یونٹ کاروں کی پیداوارہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 80ہزار741یونٹ کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ہنڈا کاروں کی پیداوارمیں 71.19 فیصد اورسوزوکی سوفٹ کی پیداوارمیں 63.25 فیصد کمی دیکھنے میں آئی،ٹویوٹا کرولا کی پیداوارمیں کمی کا تناسب 60.21 فیصد رہا۔ سوزوکی کلٹس کی پیداوارمیں 33.92 فیصد، سوزوکی ویگن آر کی پیداوار میں 75.97 فیصد اورسوزوکی بولان کی پیداوارمیں 72.19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے دوران سوزوکی آلٹوکی 16 ہزار 991 یونٹ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو تمام فروخت ہوئیں جبکہ ہنڈاکاروں کی پیداوارمیں کمی کاتناسب 67.69فیصد رہا۔

مزید : کامرس