بینکوں کی جانب سے سی ٹی آر کا مطالبہ انتہائی زیادتی کے مترادف ہے‘میاں سلیم

بینکوں کی جانب سے سی ٹی آر کا مطالبہ انتہائی زیادتی کے مترادف ہے‘میاں سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ بینکوں کی جانب سے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ کا مطالبہ انتہائی زیادتی کے مترادف ہے۔ بینک اکاؤنٹ ہولڈر کا ڈیٹا ایف بی آر کو دیناغیر قانونی اور اکاؤنٹ ہولڈر اور بینک کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میاں سلیم نے کہا کہ 5 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوانے پر بینکوں کی جانب سے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ یا بعد ازاں 10 لاکھ جمع کروانے پر سیلز ڈیڈ کا مطالبہ کرنا قطعی طور پر بینک کھاتہ داروں کے ساتھ بڑی زیادتی کے مترادف ہے۔

،اکاؤنٹ ہولڈر اپنی ہی رقم نکلوانے اور دوبارہ جمع کروانے پر بینکوں کو مطمین کرتا رہے گا۔یوں اکاؤنٹ ہولڈر ز کے لئے مسائل کو بتدریج بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے 60 فیصد لوگوں نے بینک سے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کا نقصان ایک تو لوگوں کی بینک کی بجائے کیش پر کام کرنا شروع کر دیا تھا دوسرا دکانوں پر کیش رکھنے سے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا اور سب سے زیاد ہ نقصان بینکنگ سیکٹر کو ہوا جو تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب کوئی بھی بڑی رقم نکلوائے گا توپہلے ٹیکس دیگا تو سرمایہ کاری کر سکے گا جس ہر جگہ پر ٹیکس ادا کر کے ہی جان چھوٹے گی تو پھر ماضی کی غلطیاں کیوں دھرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مزید مسائل پیدا کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -