40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

       40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہوگی

  



فیصل آباد (اے پی پی) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج 2 دسمبر بروز پیر کوہوگی جو رواں سال کی34 ویں اور مجموعی طور پر80 ویں قرعہ اندازی ہے۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ ۱ٓف نیشنل سیونگز فیصل ۱ٓباد کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے7کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام اڑھائی کروڑروپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصو صی تقریب صبح 10 بجے سٹیٹ بینک ۱ٓف پاکستان ریجنل ۱ٓفس حیدر آباد میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائیگا۔

مزید : کامرس