فکسڈ ٹیکس سکیم کا نفاذ مشاورت سے کیا گیا توکا میاب ہو گی‘ راؤخورشید  

   فکسڈ ٹیکس سکیم کا نفاذ مشاورت سے کیا گیا توکا میاب ہو گی‘ راؤخورشید  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)حکومتی ٹیکس ہدف کو پورا کر نے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی گئی فکسڈ سکیمیں مفید مند ثا بت ہوں گی،بوجھ ڈالنے کی بجائے زمینی حقائق اور ما رکیٹوں کے رجحان کو دیکھتے ہو ئے پہلے مر حلے میں در جہ بندی کی جا ئے اور دوسرے میں صلا حیت کا روبار کو دیکھتے ہو ئے ٹیکس کاتعین کیا جا ئے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کا مر س کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیمیکل امپورٹر اینڈ ٹر یڈرز کے چیئر مین را ؤخور شید علی خان نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ انہوں  نے کہا کہ تا جربرادری ٹیکس اداکر نا چاہتی ہے لیکن وہ خوف بھی مبتلا ہیں۔ محکمے کے افسران اور ٹیکس دہندگان میں کم سے کم رابطے کی پالیسی سے بھی ٹیکس آمدنی بڑھائی جاسکتی ہے،فکسڈ ٹیکس نظام متعارف ہونے سے حکومت کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت تا جروں کو مسائل سے بچانے کیلئے شنا ختی کا رڈ کی شرط کو مکمل ختم کرے۔

مزید :

کامرس -