پاکستانی یونیورسٹیاں پر تشدد محاذ جنگ بن چکیں:وزیر اعظم
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرز کو پروان چڑھاتی ہیں مگر پاکستانی یونیورسٹیاں پُرتشدد محاذ جنگ بن چکی ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یونیورسٹیاں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان سے اچھے لیڈرز سامنے آتے ہیں تاہم پاکستانی یونیورسٹیوں میں انٹلیکچو ئل ماحول تباہ ہو گیا ہے اور یہ پُر تشدد محاذ جنگ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جامع اور نافذالعمل ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی اور ہم دنیا کی معروف یونیورسٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق سے طلبہ تنظیمیں مثبت طور پر کام کر سکیں گی اور طلبہ تنظیموں سے حقیقی معنوں میں مستقبل کے لیڈرز نکلیں گے۔
وزیراعظم