لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق یہ دھماکا لیاقت آباد فلیٹس کے قریب غباروں میں گیس بھرنے والے سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسحاق اور عظیم نامی شہری جبکہ نامعلوم خاتون شامل ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں 17 سالہ شاویز، 30 سالہ انور اور دیگر شامل ہیں۔

سلنڈر دھماکہ

مزید : صفحہ اول