برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کی کاوشیں رنگ لے آئیں،رزاق داؤد

برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کی کاوشیں رنگ لے آئیں،رزاق داؤد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کی کاوشیں رنگ لے آئیں،گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6فیصد اضافے کے ساتھ2ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملکی برآمدات کے حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نومبر2019ء میں ملکی برآمدات دو ارب ڈالر سے زائد رہیں۔برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں،جس کے نتیجے میں برآمدات میں 9.6فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ دو ارب دو کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔نومبر2018ء میں ایک ارب84کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں سال نومبر میں 9.6فیصد  اضافے سے17کروڑ70لاکھ کی زائد برآمدات کی گئیں۔
رزاق داؤد

مزید :

صفحہ اول -