حیدرآباد، سندھ ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا

حیدرآباد، سندھ ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا

  



حیدرآباد(بیورورپورٹ) حیدرآباد سندھ بھر کی طرح ضلع حیدرآباد میں بھی سندھ کا ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا،ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے،پولیس کی جانب سے شہر کے خارجی وداخلی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر سخت نگرانی کی،سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے منعقدہ پروگرام اور ریلیوں کی بھی مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدام عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ ثقافتی پروگرام خیر وعافیت سے ہوسکیں،ایس ایس پی نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ ون ویلنگ اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کی ہے کسی بھی قسم کے غیر قانونی عمل کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول