ثقافتی دن پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی مبارک باد

ثقافتی دن پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کی مبارک باد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثقافتی دن کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم و علاقہ کی پہچان ہوتی ہے سندھ کی ثقافتی پہچان سندھی ٹوپی او ر اجرک ہے صدیوں پرانی ثقافت کے حامل صوبہ کے لوگ امن پسند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھائی چارے، باہمی رواداری، اخوت،ایک دوسرے کی خدمت کا جذبہ صوبہ کے عوام کہ طر ہ امتیاز ہے صوفیائے کرام کی سرزمین سندھ اپنی ثقافت کے لحاظ سے منفرد اہمیت کی حامل ہے صوبہ کے عوام ثقافتی دن اپنی صدیوں پرانی روایات کو اجاگر کرتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دل قومیں اپنی ثقافت کو بھرپور طریقہ سے منایا کرتی ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک صوبہ کی ثقافت کی پہچان اور محبت کی علامت ہیں ثقافتی دن ہمیں اپنی روایات سے محبت اور اسے اپنانے کا درس دیتا ہے۔ ہماری ثقافت پوری دنیا میں ہماری پہچان اور دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔

مزید : صفحہ اول