کوھاٹ:لوکل،بین الاضلاعی روٹس پر ٹرانسپورٹ مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف

کوھاٹ:لوکل،بین الاضلاعی روٹس پر ٹرانسپورٹ مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے لوکل اور بین الاضلاعی روٹس پر ڈرائیوروں کی من مانیاں‘ گنجائش سے زائد سواریاں اور اضافی کرایہ وصولی دھڑلے سے جاری‘ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بن چکی‘ عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ بھر میں لوکل اور بین الاضلاعی روٹس پر ڈرائیوروں کی من مانیاں دھڑلے سے جاری‘ مسافروں سے اضافی کرایہ وصولی کے ساتھ ساتھ فلائنگ کوچ میں اضافی سواریاں بٹھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اس حوالے سے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران سے بات کی گئی تو انہوں نیکہا کہ ہم مختلف بین الاضلاعی روٹس پر چیکنگ کے دوران اضافی سواریوں پر گاڑی کا چالان کرتے ہیں اور زائد وصول کردہ کرایہ مسافروں کو واپس دے کر بھی متعلقہ ڈرائیور کو جرمانہ کیا جاتا ہے تاہم لوکل سطح پر چلنے والے ٹرانسپورٹ کے لیے ہم نے کرایہ نامہ جاری کر رکھا ہے اگر وہ کرایہ زائد وصول کرتا ہے یا گاڑی میں کرایہ نامہ موجود نہ ہو تو ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ متعلقہ گاڑی کے خلاف چالان کرے اس سلسلے میں یہ شکایات بھی ملی ہیں کہ لوکل سطح کی ڈاٹسن یا سوزوکی میں کوئی کرایہ نامہ نہیں اور نہ ہی آر ٹی اے کے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عمل کیا جاتا ہے بلکہ مقررہ کرایہ سے دگنا وصول کیا جاتا ہے جس کے سبب سواریوں اور ڈرائیورون کے مابین جھگڑے روز کا معمول ہوتے ہیں اور ٹریفک وارڈنز نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ لوکل ٹرانسپورٹ میں سرکاری کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی جائیں اور مقرر کردہ کرایہ سے زائد وصولی کرنے والے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا  جائے۔ 

مزید :

صفحہ اول -