شہری بہت پتلی پلاسٹک بیگ میں اشیا نہ لیں، مرتضی وہاب

شہری بہت پتلی پلاسٹک بیگ میں اشیا نہ لیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقابل تلف پلاسٹک بیگز پر لگائی گئی پابندی میں حکومت کا ساتھ دیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی پابندی جو خوردہ سطح پر بھی لگائی گئی ہو اس کی کامیابی عوامی تعاون اور حمایت کے بغیر کافی دیر میں حاصل ہوتی ہے، تھوک کی سطح پر تو ناقابل تلف پلاسٹک بیگز کی تیاری اور رسد کو پلاسٹک سازوں کی حمایت سے ختم کردیا گیا، وہ صوبے جہاں مذکورہ پابندی نہیں ہے وہاں سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی صوبے میں آمد روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم گھریلو سطح پر ناقابل تلف پلاسٹک بیگز کی تیاری اور رسد روکنے کے لیے عوام ایسی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کی بھی روک تھام کی جاسکے۔مشیر ماحولیات نے کہا کہ عوام ایسے پلاسٹک بیگ میں کوئی چیز نہ خریدیں جو بہت پتلی ہوں اور بہ آسانی جن کے آر پار دیکھا جاسکتا ہو بلکہ دکاندار سے اصرار کریں کہ وہ قابل تلف یعنی موٹے پلاسٹک بیگ میں آپ کو آپ کا مطلوبہ سودا دے جس کا وہ پابند ہے۔
مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -