کراچی رپورٹرز فورم کی تقریب 11جنوری کو ہو گی

کراچی رپورٹرز فورم کی تقریب 11جنوری کو ہو گی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی رپورٹرز فورم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مثالی سالانہ ایوارڈ ز و سینیئر صحافیوں کی پزیرائی تقریب 11جنوری 2020بروز ہفتہ، مقامی ہال میں منعقد ہو گی۔ اس بات کا فیصلہ کے آر ایف کے صدر معین اللہ شاہ کی صدارت میں مجلس عاملہ و مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ارباب چانڈیو نے بحیثیت مبصر خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر نائب صدر صدیق چوہدری، جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاضی ناصر، جوائنٹ سیکریٹری کرم علی شاہ، سیکریٹری اطلاعات شاہ رخ شاہ، ارکانِ مجلس عاملہ عبد الصمد تاجی، شہزاد ہ معین، اختر شیخ، شکیل ذکی، طارق بشیر، شکیل شیخ، عبداللہ، ثروت جبیں، مشاورتی کمیٹی کے وائس چیئرمین میاں طارق، وائس چیئرمین اسد اللہ خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ تقریب کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر