گرینج یونیورسٹی کے 14ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب

گرینج یونیورسٹی کے 14ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب

  



کراچی(پ ر) گرینج یونیورسٹی کے 14ویں تقسیم اسناد کی پر وقار تقریب میں طلبہ میں 349 اسناد تقسیم کی گئیں، جس میں 21 گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں، اسناد بیچلرز، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل طلبہ کو عطا کی گئیں۔جلسہ تقسیم اسناد کی مرکزی تقریب میں ماریشس۔ کیمپس کے طلبہ کو پہلی مرتبہ اسناد دی گئیں، ان طلبہ کا تعلق کروموس، مڈغازکر، ماریشس، نیپال اور نائیجریا سے ہے۔ تقریب میں سفارت کاروں، سیاسی رہنماوں، شعبہ کاروبار اور عمائدین شہر کے علاہ طلبہ کے والدین نے بھر پور شرکت کی۔گرینج یونیورسٹی کی وائس چانسلر محترمہ سیما مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تر جغرافیائی اور ثقافتی حدود کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لئے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : صفحہ آخر