ڈیفنس،کارسواروں نے لڑکی اغوا کرلی، نوجوان زخمی

ڈیفنس،کارسواروں نے لڑکی اغوا کرلی، نوجوان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا جب کہ اس کی ساتھی لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے بخاری کمرشل میں فائرنگ اور لڑکی کے اغوا کے معاملے پر پولیس اور رینجرز کے محکمے متحرک ہو گئے ہیں، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی ساتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز نے بھی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ میڈیا رپورٹس اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قانونی امور کو مثر بنایا جائے۔یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ڈیفنس میں رات گئے کار سوار ملزمان نوجوان پر فائرنگ کر کے لڑکی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے، زخمی ہونے والے نوجوان حارث کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حارث کی حالت بہتر ہونے کے بعد تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رات گئے جائے وقوعہ کے اطراف تمام کاروباری مراکز بند تھے، تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، لڑکی دعا کو ملزمان کس گاڑی میں لے کر فرار ہوئے، حکام اب تک پتا نہ لگا سکے۔ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان ایک لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے، زخمی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اغوا ہونے والی لڑکی اس کے ساتھ تھی، وہ واک کر رہے تھے، ایک گاڑی میں کچھ لوگ آئے اور اسے گولی مار کر اس کی دوست کو اغوا کر کے لے گئے، لڑکی اور لڑکا دونوں کورنگی کے رہایشی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -