امریکی ریاست ڈکوٹا میں طیارہ گر کر تباہ، 9افراد ہلاک، 3زخمی 

امریکی ریاست ڈکوٹا میں طیارہ گر کر تباہ، 9افراد ہلاک، 3زخمی 

  



واشنگٹن(آئی این پی)  امریکی ریاست ساتھ ڈکوٹا میں چیمبرلین کے مقام پر چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 12 افراد سوار تھے۔امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ترجمان لنس فورڈ کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے پیش آیا جب موسم سرما کے طوفان کا خدشہ تھا۔لنس فورڈ نے بتایا کہ پیلیٹس پی سی 12 طیارے کی منزل اڈاہو  فالز ریجنل ائیرپورٹ تھی تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر /رائے