چین میں آئندہ چند دنوں کے دوران سردی کی تازہ لہر آنے کا امکان

چین میں آئندہ چند دنوں کے دوران سردی کی تازہ لہر آنے کا امکان

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا) چین کے مختلف علاقوں میں آئندہ  چند دنوں کے دوران سردی کی ایک تازہ  لہر  آ نے کا امکان ہے  جس  سے درجہ حرارت میں کمی اور بارش ہوگی۔اتوار کوچین  کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق سردی کی اس لہر سے کئی شمالی،مرکزی اور مشرقی علاقے متاثر ہون گے۔اور درجہ حرارت  میں اتوار سے پیر  تک 4سے 6درجے سینٹی گریڈ کمی واقع ہو گی۔ان علاقوں میں طوفانی ہوائیں بھی  متوقع ہیں۔

مزید : عالمی منظر /رائے