لیبیا سے 140 غیر قانونی تارکین وطن چاڈ اور سوڈان جلاوطن 

  لیبیا سے 140 غیر قانونی تارکین وطن چاڈ اور سوڈان جلاوطن 

  



تریپولی (آئی این پی/شِنہوا)جنوبی لیبیا کے شہر کرفا میں ایک امیگریشن استقبالیہ مرکز نے  140 غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک جلاوطن کرنے کا اعلان کردیا۔   مرکز نے ایک بیان میں کہا  کہ  140 غیر قانونی تارکین وطن کو چاڈ اور سوڈان جلاوطن کردیا گیا ہے۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کی حکومتوں کے تعاون سے جلاوطن کیا گیا ہے۔   ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن جن میں زیادہ تر افریقی ہیں،لیبیا سے یورپ کی طرف جانے کیلئے بحیرہ روم کو پار کرنے کیلئے   انتخاب کرتے ہیں کیونکہ یہ ملک2011 میں  سابق رہنما معمر قذافی کے خاتمے کے بعد سے ہی  عدم تحفظ کا شکار اور افراتفری کی لپیٹ میں ہے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کے مطابق 6لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن لیبیا میں موجود ہیں جن میں سے بہت سے افراد کو خاص طور پر تنازعات کے جاری رہنے کے بعد امداد کی ضرورت ہے۔   بین الاقوامی سطح پر ان مراکز کو بند کرنے کے مطالبات کے باوجود لیبیا میں پناہ گزینوں کے مراکز  ہزاروں تارکین وطن جنہیں سمندر میں بچایا گیایا  انہیں لیبیا کی سیکیورٹی سروسزنے گرفتار کیا  کے ساتھ موجود ہیں۔

مزید : عالمی منظر /رائے