عراق میں قائم ہونے والی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے: مقتدی الصدر

  عراق میں قائم ہونے والی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے: مقتدی الصدر

  



بغداد(این این آئی)عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور الصدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عراق میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور الصدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی جماعت عراق میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔عراقی وزیراعظم عبد المہدی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ روز کے اجلاس میں کابینہ نے عادل عبدالمہدی کے استعفے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید : عالمی منظر /رائے