میکسیکو میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم، 14 افراد ہلاک

    میکسیکو میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم، 14 افراد ہلاک

  



میکسیکو (آئی ین پی) میکسیکومیں پولیس اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو کی شمالی ریاست کواہوئلا کے حکام نے کہا ہے کہ بھاری اسلحے سے لیس اس گروہ کے ہمراہ پک اپ ٹرک بھی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے خلاف پولیس نے فیصلہ کن کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں مسلح گروہ کے دس ارکان اور چار پولیس اہلکار شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر /رائے