طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف رسموں کو ہوا دی جارہی ہے،ذیشان شیرازی

طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف رسموں کو ہوا دی جارہی ہے،ذیشان شیرازی

  



جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کے عوامی و سماجی رہنما سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی اور طلبہ حقوق کی آڑ میں اسلام مخالف راہ و رسم کو ہوا دی جارہی ہے۔دنیا میں کونسا ایسا مظلوم طبقہ ہے جو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنی مظلومیت کا اعلان کرے۔شرعی حدود کو پامال کرنے والے یہ آوارہ لوگ طلبا کے نام ایک بد نما داغ ہے۔پاکستان کی شاہراؤں پر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے یہ بھنگڑے ملک کو کسی تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،طلبا حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلانے والوں نے مظلوم کشمیریوں سے ان کا نعرہ تک چھین لیا ہے۔سید ذیشان حیدر شیرازی نے مزید کہا نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ضرور ہم آہنگ کیا جائے مگر مادر پدر آزادی تعلیم میں آوارہ گردی ہے وہ آزادی جس میں اپنے خالق و مالک کے احکام کی نافرمانی کی جائے وہ آزادی نہیں بربادی ہے۔

مزید : عالمی منظر /رائے