اسرائیل میں نتین یاہو کے استعفے کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، ریلی

اسرائیل میں نتین یاہو کے استعفے کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ، ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تل ابیب (آئی این پی)  تل ابیب میں ہزاروں لوگوں نے اسرائیلی  وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے استعفیٰ کیلئے احتجاج و مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم  کیخلاف ریلی میں مقررین نے نیتن یاہو کے خلاف چل رہی قانونی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تقریریں کیں اور ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر مالی بد عنوانی، کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے رشوت لے کر انہیں فائدے پہنچائے اور بڑے اخبار سے خفیہ معاہدہ کر کے اپنے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرائی جبکہ اخبار مالک کو پیشکش کی کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور پڑ جائیں۔ اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی فردجرم عائد ہو چکی ہے۔