ملائیشیا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں، صہیونیوں نکل جاؤکے نعرے 

ملائیشیا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں، صہیونیوں نکل جاؤکے نعرے 

  



مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ملائیشیا کے کئی شہروں میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، تقریبات اور پروگرامات منعقد کیے گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غاصب صہیونیوں فلسطین سے نکل جاو کے عنوان سے کئی شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پتراجایا میں گذشتہ روز نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کے جبرو تشدد کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین ایک مارچ کی شکل میں پتراجایا میں اقوام متحدہ کے دفتر تک آئے جہاں انہوں نے یو این کے مندوبین کو ایک یاداشت بھی پیش کی جس میں فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کی کوششوں کی حمایت اور اسرائیلی جرائم کی مذمت کی گئی

مزید : عالمی منظر /رائے