بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برف بارینے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا

بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برف بارینے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا

  



بیجنگ (این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں برف باری کا آغاز ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برف باری، ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کردیا۔پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں برفباری کے ساتھ موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگ موسم سرما کے اس آغاز کو بیحد انجوائے کر رہے ہیں۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی اور ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔ اِس طرح ہر سو پھیلی برف اور سفید روئی کے گالوں سے ڈھکے منظر کو دیکھ کر لوگوں جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 اور لوگوں نے اس موسم کو خوب انجوائے کیا جبکہ کچھ لوگوں نے پھیلی برف باری کے خوبصورت مناظر اپنے کیمرے میں بھی قید کئے۔

مزید : عالمی منظر /رائے