ایس پی ڈی میں نئی قیادت، جرمن حکومت کو خطرہ

    ایس پی ڈی میں نئی قیادت، جرمن حکومت کو خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (آئی این پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی اتحادی جماعت سوشل ڈیموکریٹک نے پارٹی انتخابات میں نئی قیادت کا انتخاب کیا ہے۔ انتخاب جیتنے والے رہنما نوربرٹ والٹر بوژانز اور سسکیا ایسکین حکومت کا حصہ رہنے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا حامی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لیے ایس پی ڈی کو حکومت میں رہنے کی بجائے تنظیم سازی پر توجہ دینی چاہیئے۔ اگر ایس پی ڈی پارٹی حکومت سے علیحیدگی کا فیصلہ کرتی ہے تو اس سے چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی اور جرمنی نئے انتخابات کی طرف جا سکتا ہے۔