تبدیلی حکومت نے لاکھوں لوگوں کوبے روز ارکردیا،راشد بشیر سیال

تبدیلی حکومت نے لاکھوں لوگوں کوبے روز ارکردیا،راشد بشیر سیال

  



جوہانسبرگ (فہیم شبیر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تواس نے تب سے ہی عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے اس حکومت کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ بے روز گار ہو چکے ہیں اور ملکی کاروباری انڈسٹری کا کام ٹھپ ہو چکا ہے اگر اس حکومت نے اپنی پالیسو ں میں کوئی تبدیلی نہ کی تو پھر اس بات کا خدشہ ہے کہ عوام اپنے حالات کے ہاتھوں مجبور ہر کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔راشد بشیر سیال نے کہا کہ اس وقت ہر شعبے کا برا حال ہو چکا ہے کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے کہ جو بد حالی کا شکار نہ ہوا ہو نئے الیکشن کے مطالبے کی آواز آپکو جلد ہی ملک بھر سے آنا شروع ہو جائے گی حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے یہ لوگ صرف تقریریں ہی کر سکتے ہیں حکومت میں آنے سے پہلے بھی تقریریں کرتے تھے اور اب حکومت میں آنے کے بعد بھی انہوں نے سوائے تقاریریں کرنے کے کچھ بھی نہیں کیا ہے ان کی وجہ سے ملک کا ایک بڑا طبقہ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر /رائے