زلفی بخاری سے قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان کی ملاقات

  زلفی بخاری سے قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان کی ملاقات

  



اسلام آباد،ہارون آباد(آن لائن،نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم سے ملاقات کی جس دوران قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ، چیمبر آف کامرس اور ڈیولپمنٹ فنڈ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلفی بخاری نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایک لاکھ پاکستانیوں کی بھرتی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے، امیر قطر کے وژن کے مطابق مزید کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا۔دریں اثنا تحریک انصاف قطر تنظیم کے صدر عبدالقہار کی قیادت میں نائب صدر چوہدری طاہر شوکت سمیت وفد نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے خصوصی ملاقا ت کی اور پارٹی امور سمیت قطر میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے تجاویز اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ قطر سمیت مختلف ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کی تعمیروترقی میں نمایاں ترین کردار اداکررہے ہیں۔

ملاقاتیں

مزید : صفحہ آخر